• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارہ حادثہ، مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

دبئی ایئر شو میں گزشتہ روز بھارتی طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اماراتی ایوی ایشن حکام اور عسکری ماہرین مشترکہ تحقیقات کر رہے ہیں۔ بھارتی پائلٹ کی غلطی یا طیارے کی مشینی خرابی؟ اس کا فیصلہ تحقیقات کے بعد ہوگا۔

دبئی ایئر شو کے آخری روز بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا، اس حادثے کے نتیجے میں بھارتی پائلٹ مارا گیا۔ سنہ 1989 سے ہر دوسرے سال منعقد ہونے والے دبئی ایئر شو میں یہ پہلا مہلک حادثہ ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حکام نے حادثے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ فلائنگ رولز کی خلاف ورزی کے امکان کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

بھارتی طیارہ 300 فٹ کم از کم اونچائی سے نیچے آیا تھا؟ تحقیقات کا آغاز

دبئی ایئر شو کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ایئر شو میں فضائی کرتب کی 300 فٹ بلندی لازمی تھی۔

فضائی کرتب کے دوران بھارتی طیارے کی بلندی سے متعلق تفتیش جاری ہے، اس حوالے سے مربوط تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے۔

کیا پائلٹ نے فلائنگ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی ہے؟ 

بھارتی طیارے کی غیر منظور شدہ فضائی تکنیک کا شبہ بھی زیر تفتیش ہے۔ بھارتی جنگی طیارے میں ممکنہ تکنیکی خرابی کی بھی جامع تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بھارتی طیارے کا کریش، فضائی مظاہرے کے لیے مختص ’ڈسپلے باکس‘ میں ہوا۔ دبئی ایئر شو کا ڈسپلے باکس شائقین سے کم از کم 2 کلو میٹر سے زیادہ دور ہوتا ہے۔

دبئی ایئر شو کی فلائنگ کنٹرول کمیٹی بھی تحقیقات کا حصہ ہے۔ فلائنگ کنٹرول کمیٹی کی منظور شدہ پروٹوکولز اور ویڈیوز کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید