امریکی ریاست کینٹکی میں رواں ماہ ہوئے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں نئی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ٹیک آف کے دوران کارگو طیارے کا انجن پر سے علیحدہ ہو کر شعلوں میں گھر گیا تھا۔
نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی جاری کردہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ طیارے کے اُڑان بھرنے کے دوران انجن پر سے الگ ہو کر باہر کی جانب نکلتا ہے اور بظاہر طیارے کے بیرونی حصے سے ٹکرا کر آگ پکڑ لیتا ہے۔
واضح رہے کہ لوئی ول شہر سے ہوائی جانے والے کارگو طیارہ گر کر تباہ ہونے کے حادثے میں 14 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوئے تھے۔