غزہ میں اسرائیلی فوج کے بڑھتے حملوں پر حماس نے جنگ بندی ختم ہونے کے حوالے سے خبردار کر دیا۔
عرب میڈیا سے گفتگو میں حماس کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں پر اپنے غصے سے ثالثوں کو آگاہ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل جنگ بندی معاہدے کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جنگ بندی معاہدے کو بچانے کے لیے ثالث فوری مداخلت کریں۔
حماس کے اعلیٰ عہدے دار کا مزید کہنا ہے کہ معاہدے کی منظم خلاف ورزی سے اب تک سیکڑوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
حماس کے اعلیٰ عہدے دار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج معاہدے کے تحت واپسی کی طےکردہ حدود میں بھی تبدیلیاں کر رہی ہے۔