ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کاروباری ہفتے کے پہلے دن کوئی اتار چڑھاؤ نہیں آیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے پر برقرار رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا ریٹ 3 لاکھ 67 ہزار 680 روپے پر برقرار ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت 2300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 ہزار 65 ڈالر ہے۔