پشاور (این این آئی) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت خلیق الرحمان نے پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے قریب ہونے والے دھماکے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے ا فسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔