• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کیساتھ کھیلوں کے تعلقات استوار کرنے میں سنجیدہ ہیں، مشیر کھیل تاج ترند

پشاور( خصوصی نامہ نگار)وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد ترند نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت چین کے ساتھ کھیلوں کے تعلقات استوار کرنے میں سنجیدہ ہے اس سلسلہ میں پہلے مرحلہ میں مقامی ٹیموں کے تبادلوں سے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا بین الاقوامی تجربہ فراہم کیا جا سکتا ہے۔ وہ چینی ثقافتی مرکز چائنا ونڈو کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔تاج محمد ترند نے چائنا ونڈو کی مختلف گیلریاں دیکھیں، فرینڈشپ وال پر دستخط کئے اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں، چین نے جس طرح ترقی کی ہے اس سے ہمیں بھی سیکھنے کی ضرورت ہے۔ تاج محمد ترند کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور خاص طور پر خیبر پختو خوا کی معاشی ترقی کا منصوبہ ہے سی پیک کی شاہراہ سے جہاں مختلف شہروں کے فاصلے کم ہوئے ہیں وہیں وقت کی بچت بھی ہو رہی ہے ۔
پشاور سے مزید