پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے- تھانہ مچنی گیٹ کی حدود سبز علی ٹاؤن میں والدین سے حصہ نہ مانگنے کے تنازعہ پر گوہر الرحمن نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل اور بیٹی عالیہ کو زخمی کردیا ادھر تھانہ متھرا کی حدود ہندکو کلے میں سابقہ دشمنی کی بناء پر کچکول خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا جبکہ تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں دو کاریں آپس میں ٹکراگئیں اور بعدازاں موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار وہاب جاں بحق اور ساتھی ذیشان زخمی ہوگیا پولیس نے الگ الگ رپورٹیں درج کرلیں۔