• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کےپی اسمبلی نےکراچی میں پختون ٹرانسپورٹرز کی مشکلا ت کیخلاف قرارداد منظور کرلی

پشاور(سٹاف رپورٹر)کراچی میں پختون ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات پر صوبائی اسمبلی نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی، جس میں انتظامی پابندیوں، محدود اوقاتِ کار اور مبینہ امتیازی کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پختون کمیونٹی کو منصفانہ معاشی مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ سات گھنٹے کام کی پابندی نہ صرف آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ ہزاروں خاندانوں کے معاشی استحکام پر منفی اثرات ڈال رہی ہے.پیر کے روز خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں ایم پی اے عبیدالرحمن نے قراردادپیش کرتے ہوئے کہاکہ کراچی شہرمیں مقیم پختون کمیونٹی بالخصوص ٹرانسپورٹروں کومختلف انتظامی اقدامات وپابندی کی وجہ سے مشکلات کاسامناہے پختونوں کوشہرمیں معاشی سرگرمیوں کیلئے مقررہ اوقات میں غیرمنصفانہ حد تک کمی کرکے صرف سات گھنٹے کام کی اجازت دی جارہی ہے یہ پابندیاں آئینی حقوق کے کیخلاف بلکہ ہزاروں خاندانوں کے روزگار،معاشی استحکام اور باوقارشہری زندگی پر منفی اثرات ڈل رہے ہیں لہذاسندھ حکومت وانتظامیہ یہ پختونوں پر عائد پابندیوں کانوٹس لے اور ٹرانسپوٹروں کو شہری حقوق اور بنیادی حقوق کی بنیاد پر منصفانہ مواقع فراہم کئے جائیں معتصبانہ کارروائیوں جیسے چیکنگ غیرضروری جرمانہ کی تحقیقات کرکے ذمہ اروں کیخلاف کارروائی کی جائے جبکہ وفاق ایسے نظام میں معاونت کرے جس سے پختون کمیونٹی کامعاشی تحفظ یقینی بنایاجاسکے اورایک جامع ٹریفک وٹرانسپورٹ پالیسی تشکیل دی جائے تاکہ ٹرانسپورٹ اوررزگار کا تسلسل برقراررکھاجاسکے۔
پشاور سے مزید