• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ جرگہ کے ذریعے فریقین سے لی گئی ضمانت کی رقم واپس کر دی گئی

پشاور (اے پی پی):پرائیویٹ جرگہ کے ذریعے فریقین سے لی گئی ضمانت کی رقم واپس کر دی گئی۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق افسرانِ بالا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پشاور بھر میں پولیس کی معاونت کے بغیر کسی بھی قسم کے پرائیویٹ جرگہ سسٹم کے خاتمے کے لیے جامع اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تھانہ سربند کی حدود میں جائیداد کے تنازعہ پر فریق اول عمیر حسین ضلع سردار حسین اور فریق دوم بخشی خان ولد فقیر خان ساکنان پشتخرہ بالا کے مابین ایک غیرقانونی پرائیویٹ جرگہ منعقد کیا گیا تھا، جس میں فریقین سے بطور ضمانت 15،15 لاکھ روپے وصول کیے گئے تھے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی پشتخرہ عمر آفریدی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سربند فواد خان نے دونوں فریقین کو تھانہ سربند طلب کیا۔
پشاور سے مزید