• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی زیرصدارت آن لائن کھلی کچہری، طبی سہولیات کا جائزہ

پشاور (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کی زیر صدارت آن لائن کھلی کچہری میں ایک شہری کی جانب سے شالکنڈی منڈہ میں سانس کی بیماریوں ، وباء کے بارے میں شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد نیاز آفریدی اور پبلک ہیلتھ کوآرڈنیٹرز ڈاکٹر نور حمید کے زیرنگرانی محکمہ صحت کے میڈیکل ٹیم نے بنیادی مراکز صحت شالکنڈی کا دورہ کیا۔ میڈیکل ٹیم ڈاکٹر محمد ناصر خان (میڈیکل آفیسر)، ضیا الحق اور ظاہر (میڈیکل ٹیکنیشن) پر مشتمل تھا۔ میڈیکل ٹیم نے متاثرہ علاقہ میں مختلف مریضوں کا معائنہ کیا اور تمام مریضوں کا ریکارڈ چیک کیا۔ جائزہ سے معلوم ہواکہ یہ ایچ تھری این تو انفوئینزہ اے موسمی بیماری ہیں۔ شروع میں مریض کو بالکل عام نزلہ زکام ہوتا ہے، چھینکیں، گلا خراب، ہلکا بخار اور بدن ٹوٹنا۔ پھر آہستہ آہستہ پیٹھ کی ہڈیوں اور جوڑوں کا درد بڑھنے لگتا ہے، سر بھاری ہوتا جاتا ہے، چکر آتے ہیں اور متلی محسوس ہوتی ہے۔
پشاور سے مزید