• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف سی کے پشاور ہیڈ کوارٹر پر خود کش بم حملہ بزد لانہ فعل ہے ، وکلاء

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار نے فرنٹئیر کانسٹیبلری کے پشاور ہیڈ کوارٹر پر خود کش بم حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اس کو بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ بار اور پشاور بار کے الگ الگ ہنگامی اجلاسوں کا انعقاد ہوا جس میں پشاور ہائیکورٹ بار کے صدر امین الرحمان یوسفزئی، جنرل سیکرٹری اشفاق احمد داؤد زئی ، پشاور بار کے صدر قیصر زمان اور جنرل سیکرٹری زاہد اللہ زاہد سمیت کابینہ کے دیگر ارکان شریک ہوئے ۔اجلاسوں میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پشاور پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، جس کے نتیجے میں متعدد سیکیورٹی اہلکار شہید اور زخمی ہوئے۔ اجلاسوں کے شرکاء نےکہا کہ یہ بزدلانہ حملہ ملک کے امن، استحکام اور ہمارے بہادر سیکیورٹی اداروں کے حوصلے کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش ہے۔ دونوں بارز نے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کا اعادہ کیا گیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وکلاء برادری اپنی سیکورٹی اداروں اور قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور ہر اس کوشش کی حمایت کرے گی جو ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے کی جائے۔
پشاور سے مزید