اسلام آباد(جنگ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت نے 22 دسمبر تا 4جنوری موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا، نوٹیفیکیشن جاری کردیا، ایڈیشنل رجسٹرار (ایڈمن ) رفعت انعام بٹ کے دستخطوں سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق چیف جسٹس کی منظوری سے وفاقی آئینی عدالت میں 22 دسمبر 2025 سے لیکر 4 جنوری 2026 تک تعطیلات ہوں گی جبکہ 5 جنوری 2026 کوعدالت دوبارہ کھلے گی ۔