• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلال چوہدری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرطلال چوہدری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا، ضابطہ اخلاق خلاف ورزی پر مشیر حذیفہ رحمان نے غیر مشروط معافی مانگ لی ، الیکشن کمیشن کی جوب جمع کرانے کی ہدایت ۔ چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ بلال چوہدری کو نااہل نہیں کیا جا رہا، صرف کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈیرہ غازی خان ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مشیر حذیفہ رحمان نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی، الیکشن کمیشن نے جوب جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی ۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ کے روبرو سماعت کے دوران کمیشن حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ طلال چوہدری واضح طور پر ضابطہ اخلاق کے مرتکب ہوئے ہیں۔وزیر مملکت کسی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے مجاز نہیں۔
ملک بھر سے سے مزید