• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات میں کامیابی قوم کی خدمت کا نتیجہ ہے،ن لیگ فرانس

پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پارٹی قائد میاں نواز شریف کی قائدانہ صلاحتوں اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی دن رات ملک قوم کی خدمت کا نتیجہ ہے یہ بات فرانس میں مقیم لیگی رہنماؤں تصور حسین تارڑ ، صدر میاں محمد حنیف نائب صدر چوہدری محمد حسین ، راجہ اشفاق حسین صدر کشمیر ونگ نے جیت کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کے موقع پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے وزیراعلی مریم نواز شریف کی طرف سے پنجاب کے بعض اضلاع میں غیر معیاری ستھرا پنجاب کے حوالہ سے ناقص کارکردگی اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برتنے والوں کو معاف نہ کرنے کے عندیہ کا بھی خیرمقدم کیا اور الزام لگاتے ہوئے نشاندہی کی پسماندہ ضلع چکوال صاف ستھرا پنجاب مہم کو بلدیہ چکوال کے ارباب اختیار نے مذاق بنا رکھا دیا چکوال شہر سمیت اکثر محلوں میں گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں ۔
ملک بھر سے سے مزید