• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی خواتین کیخلاف ہر قسم کے تشدد کی مذمت کرتی ہے، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی خواتین کیخلاف ہر قسم کے تشدد، بشمول ڈیجیٹل تشدد، کی سخت مذمت کرتی ہے اور ایسے مظالم کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے، جب تک خواتین امتیاز اور تشدد کا سامنا کرتی رہیں گی، کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، ریاستی ادارے،شہریوں خواتین کے تحفظ، فوری انصاف اور مددگار سہولتوں کو یقینی بنانے کیلئے متحد ہو جائیں۔ بلاول ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے خواتین کیخلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین پر تشدد چاہے جسمانی ہو، نفسیاتی، سماجی، معاشی یا ڈیجیٹل، انسانی وقار پر حملہ اور معاشرے کی اخلاقی ناکامی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید