اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) و پبلک نوٹس میں جدید الیکٹرانک سسٹم تحت FIA کے سمن جاری کرنے کا فیصلہ جعلی یا جعلی سمن کی گردش روکنے کیلئے دستی دستخط شدہ نوٹسز ختم کرنے کا اعلان ، و فاقی تحقیقاتی ادارے نے عوامی آگاہی کیلئے اعلان کیا ہے کہ شفافیت کو یقینی بنانے اور جعلی یا جعلی سمن کے غلط استعمال کی روک تھام کیلئے دستی دستخط شدہ نوٹسز کا جاری ہونا ختم کردیا گیا اور اب فوجداری ضابطہ کار کی دفعہ 160 کے تحت طلبی کے تمام FIA نوٹسز صرف الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے جاری ہوں گے جن پر منفرد اور قابل تصدیق کیو آر کوڈ موجود ہوگا، جبکہ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کسی کو کسی اور ذریعے سے کوئی نوٹس موصول ہو تو اسے مشکوک سمجھ کر فوری طور پر FIA کو اطلاع دیں تاکہ سرکاری رابطوں کی شفافیت، ساکھ اور اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔