• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کا اٹوٹ انگ ہے الگ نہ کیا جائے، پروفیسرز

کراچی (سید محمد عسکری)پروفیسرز کا کہنا ہے کہ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کا اٹوٹ انگ ہے الگ نہ کیا جائے۔ جامعہ کراچی کے آئ سی سی بی ایس سینٹر کے پروفیسر سلیم الزمان صدیقی آڈیٹوریم میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق رفیع، آئی سی سی بی ایس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ،کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری، ڈاکٹر پنجوانی میموریل ٹرسٹ کی چیئرپرسن نادرہ پنجوانی کی موجودگی میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب پیر کو ایک سمپوزیم کی کوآرڈینیٹرپروفیسر ڈاکٹر عصمت سلیم نے شرکاء کی موجودگی میں آئی بی سی سی ایس کو جامعہ کراچی کا اٹوٹ انگ قرار دے دیا اور کہا کہ اسے جامعہ کراچی سے الگ نہ کیا جائے۔ سمپوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفیع نے کہا کہ مالیکیولر میڈیسن ایک مستقبل بین شعبہ ہے جو جدید صحت کے نظام کا مستقبل قرار دیا جاتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید