• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ایکسپورٹرز پر بوجھ بن چکا تھا، خرم مختار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فیصل آباد (شہباز احمد) پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف خرم مختار نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ، ایکسپورٹز پر بوجھ بن چکا تھا، ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج واپس لینے کے فیصلے سے برآمد کنندگان کو فوری ریلیف اور جدت پر مبنی برآمدی شعبے کو فروغ ملے گاواضح رہے کہایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج واپس لینے کا فیصلہ معروف ایکسپورٹر مصدق ذوالقرنین کی سربراہی میں تشکیل دیئے گئے ورکنگ گروپ کی تجویز پر دیا ہے جو کہ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کا جائزہ لے کر پاکستان کے ایکسپورٹ ایکو سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے تشکیل دیا گیا تھا۔ اس ورکنگ گروپ کے دیگر اراکین میں معروف صنعتکار شہزاد سلیم، مصباح نقوی، خرم مختار، عارف سعید، احمد عمیر اور صالح فاروقی کے علاوہ سیکرٹری کامرس بلال اظہر کیانی اور دیگر متعلقہ سرکاری حکام شامل تھے۔ برآمدی شعبوں پر مزید ٹیکس لگانے سے عالمی منڈیوں میں پاکستان کی مسابقت متاثر ہو رہی ہے اس لئے حکومت کو اس سلسلے میں بھی فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کی اعلان کردہ پالیسی کی تبدیلیوں سے توقع پیدا ہوئی ہے کہ برآمد کنندگان کو فوری ریلیف ملے گا اور پاکستان میں زیادہ مسابقتی اور جدت پر مبنی برآمدی شعبے کو فروغ حاصل ہو گا۔

ملک بھر سے سے مزید