کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے قطری شاہی خاندان کے رکن شیخ احمد بن ثانی کی ملاقات ،فریقین نے اعلیٰ سطح پر رابطے جاری رکھنے اور اپنی تکنیکی ٹیموں کے درمیان فالو اپ ملاقاتیں شیڈول کرنے پر اتفاق کیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیر اعلیٰ ہاوس میںایک ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور قطری شاہی خاندان کے رکن شیخ احمد بن ثانی نے اعلیٰ سطح کے روابط میں اضافہ کرنے اور خصوصاً سندھ کے پانی اور زرعی شعبوں میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا۔