• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کرنے والا ملک بن گیا

کراچی( جنگ نیوز) پاکستان تیزی سے بڑھتی ہوئی شمسی توانائی کی مانگ کے باعث دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے، توقع ہے کہ اگلے سال یعنی 2026 میں ملک کے چند بڑے شہروں لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں دن کے وقت بجلی کی پیداوار گرڈ کی ضرورت سے بھی زیادہ ہو جائے گی۔سرکاری افسر عائشہ موریانی کے مطابق ان شہروں میں پہلی بارمنفی طلب پیدا ہوسکتی ہے، یعنی صارفین گرڈ سے بجلی لینے کے بجائے اپنی چھتوں پر لگے سولر پینلز سے اضافی بجلی واپس گرڈ میں شامل کریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید