• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان اور پاکستانی سپر اسٹارز میں کیا مماثلت ہے؟ ماہرہ خان نے بتادیا

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے حالیہ انٹرویو میں بھارتی اور پاکستانی سپر اسٹارز میں ایک دلچسپ مماثلت بیان کردی۔

ماہرہ خان بھارتی فلم رئیس میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرچکی ہیں، وہ ہمیشہ سے اُن کی پیشہ ورانہ مہارت، مثبت رویے اور عاجزی کی تعریف کرتی آئی ہیں، اداکارہ نے اس تجربے کو اپنی زندگی کا ایک یادگار مرحلہ قرار دیا ہے۔

اپنی نئی فلم نیلوفر کی تشہیر کے دوران ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ نے بتایا کہ وہ شاہ رخ خان میں موجود ایک خوبی اپنے پاکستانی کو اسٹارز ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ اور فواد خان میں بھی دیکھتی ہیں۔



انہوں نے کہا کہ بڑے لوگ ہمیشہ عاجز ہوتے ہیں، میں نے شاہ رخ خان، ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ اور فواد خان میں ایک چیز برابر دیکھی ہے، یہ سب اپنے کام سے محبت کرتے ہیں، بہت محنت کرتے ہیں اور انتہائی پیشہ ور ہیں۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ایک اداکار کی اصل پہچان اس کی شہرت نہیں بلکہ اس کا رویہ اور کام سے محبت ہوتی ہے اور یہی وہ خصوصیت ہے جو تمام بڑے فنکاروں میں مشترک ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اپنے تمام کو اسٹارز کے ساتھ میری آن اسکرین کیمسٹری ہمیشہ شائقین کو پسند آئی ہے، یہی وجہ ہے کہ مداح مجھے دوبارہ ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید