کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کہا ہے کہ سبی، مکران اور نصیر آباد میں ڈویژن سپورٹس فیسٹیول 27 نومبر سے 2 دسمبر تک ہوں گے ڈویژنل سطح پر فیسٹیولز کا مقصد زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ صوبے بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں ایک کے بعد دوسرے ڈویژن میں سپورٹس فیسٹیول منعقد کئے جارہے ہیں ژوب، لورالائی اور قلات ڈویژن سپورٹس فیسٹیول کے بعد اب بلوچستان کے تین اور ڈویژنز میں سپورٹس فیسٹیول کا میلہ سجے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ہر ڈویژن میں کھلاڑیوں کو مواقع دینا محکمہ کھیل کی ترجیح ہے تینوں سپورٹس فیسٹیولز میں دس مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں کرکٹ، فٹبال، ٹیبل ٹینس، شوٹنگ والی بال، باکسنگ، بیڈمنٹن و دیگر کھیل شامل ہیں۔