• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیما مالنی کا دھرمیندر کی موت کے بعد پہلا جذباتی پیغام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی موت کے تین روز بعد ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ ہیما مالنی نے سوشل میڈیا پر اپنا پہلا جذباتی پیغام شیئر کردیا۔

بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا کہ دھرم جی میرے لیے بہت کچھ تھے، محبت کرنے والے شوہر، ہماری دونوں بیٹیوں ایشا اور اہانا کے شفیق والد، دوست، فلسفی، رہنما، شاعر اور مشکل وقت میں میرا سہارا، وہ میرے لیے سب کچھ تھے اور اچھے اور برے ہر دور میں میرے ساتھ رہے۔

انہوں نے بتایا کہ دھرمیندر نے اپنے خوش اخلاق اور دوستانہ رویے سے میرے تمام خاندان والوں کے ساتھ گہرا تعلق قائم کیا، وہ میرے گھر والوں سے بہت جلد مانوس ہو جاتے تھے، محبت اور دلچسپی کے ساتھ سب کے قریب آ جاتے تھے۔

ہیما مالنی نے دھرمیندر کی مقبولیت اور ان کی سادگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسے فنکار تھے کہ ان جیسا کوئی نہیں، ان کی عاجزی، مقبولیت اور سب کے دلوں میں جگہ بنانے کی صلاحیت نے انہیں ایک منفرد اور بے مثال لیجنڈ بنا دیا تھا، ان کی شہرت اور کارنامے ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

شدید صدمے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میرا ذاتی نقصان ناقابلِ بیان ہے، ہماری طویل رفاقت کے بعد ان کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے، وہ میری پوری زندگی ساتھ رہے گا، اب صرف یادیں رہ گئی ہیں جنہیں میں بار بار جیوں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید