• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر ایئر پورٹ: کئی ایئر لائنز کے آپریشنز ٹرمینل 1 اور 3 سے ٹرمینل 2 پر منتقل

مانچسٹر ایئر پورٹ پر 1.3 بلین پاؤنڈ کے خطیر بجٹ کے منصوبے نے اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔

برٹش ایئر ویز، اتحاد ایئر لائن اور دیگر ایئر لائنز نے اپنے آپریشنز کو ٹرمینل 1 اور 3 سے ٹرمینل 2 پر منتقل کر لیا۔

آج سے مانچسٹر ایئر پورٹ پر پہنچنے والے تقریباً 32 ملین مسافروں میں سے تقریباً ایک چوتھائی نئے ٹرمینل 2 کا استعمال کریں گے جسے طویل ترین منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد ایک اہم کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔

ریان ایئر لائن واحد ہو گی جو ٹرمینل 1 اور 3 کے اگلے سال سے ہائبر ہونے تک ٹرمینل 1 کی مکمل بندش تک کام کرے گی۔

ایمریٹس اور ایزی جیٹ کی پروازیں بھی رواں ہفتے منتقلی کا عمل مکمل کر چکی ہیں۔

ٹرمینل 1 کے کئی بڑے حصے ٹرمینل 2 فنکشنل ہونے کے بعد بند کر دیے گئے ہیں۔

ایزی جیٹ کے ذریعے گزشتہ روز لینڈ ہونے والی آخری پرواز کے مسافروں نے آخری پکوان کا بھی ٹرمینل 1 پر لطف اٹھایا۔ ایئر پورٹ پر کئی بڑے آؤٹ لیٹس بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید