لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز پنچکولہ کے رہائشی امین کو باقاعدہ ضمانت پر رہائی دے دی جس پر مئی میں بھارت۔پاکستان جنگ کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے کا الزام تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ امین پر بھارتیہ قانون کی دفعہ 152 کا اطلاق ہوگا یا نہیں یہ ٹرائل کے دوران طے ہوگا تاہم ضمانت کے حوالے سے اسے اس کے بنیادی آزادی سے محروم رکھنے کی کوئی وجہ نہیں ۔