• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باقاعدگی سے سلاد کے استعمال کے فوائد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

سلاد کو دسترخوان پر بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ اس میں وٹامن اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور تازہ سبزیاں ہوتی ہیں جو جسم کو بہت سے فوائد فراہم کرتی ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق سلاد کی پلیٹ میں مختلف وٹامن اور منرلز سے بھرپور تازہ سبزیاں ہوتی ہیں جن میں کوئی چکنائی یا کولیسٹرول نہیں ہوتا اس لیے یہ وزن میں اضافہ نہیں کرتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر سلاد میں کلیدی عنصر ہوتے ہیں جو پوٹاشیم کی موجودگی کی وجہ سے کئی فوائد پیش کرتے ہیں، یہ ہائی بلڈ پریشر والے لوگوں کے مفید ہوتے ہیں۔

سلاد کی پلیٹ میں موجود گاجر کی بات کریں تو یہ خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتی ہیں اور کینسر سے لڑنے میں مدد کرتی ہیں کیونکہ ان میں بیٹا کیروٹین مواد اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات موجود ہیں۔ 

اس کے علاوہ، گاجر اسہال کے علاج اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں بھی مدد کرتی ہے۔

ماہرین یہ مشورہ دیتے ہیں کہ سبزیوں کو بڑے ٹکڑوں میں کاٹ کر ان میں وٹامن کی مقدار کو محفوظ رکھا جائے، اس میں چند قطرے لیموں شامل کیا جائے کیونکہ اس میں وٹامن سی  ہوتا ہے اور ایک چمچ مکئی کا تیل بھی شامل کیا جائے تاکہ سبزیوں میں وٹامنز کو جذب کرنے میں مدد مل سکے۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

صحت سے مزید