لاہور(خبرنگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمحمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ حصولِ علم ایک مسلسل جدوجہد کا نام ہے۔ علم وہ روشنی ہے جو انسان کی زندگی کو مقصد، شعور اور بصیرت عطا کرتی ہے۔ آج کے دور میں دینی و عصری تعلیم دونوں کی اہمیت مسلّم ہے اور ہمارے نوجوانوں کو ہر طرح کی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنا ہوگا، علم دین صرف کتابی معلومات کا نہیں، کردار، تقویٰ، اور عملی زندگی میں اس کے اثرات کا نام ہے۔