لاہور(نیوزرپورٹر ) پاکپتن کے ایک روزہ مختصر دورے کے دوران بزمِ ہمدرد نونہال کا ایک خصوصی سیشن منعقد ہوا، جس کا موضوع “بچوں کے محسن، حکیم محمد سعید” تھا۔ نونہالوں نے حکیم صاحب کی خدمتِ انسانیت، شخصیت اور افکار پر نہایت شاندار گفتگو پیش کی۔اس موقع پر پرنسپل جہانگیر وٹو ، حکیم لطف اللہ، ڈاکٹر طلحہ شیروانی اور جیتندر سنگھ بھی موجود تھے۔