لاہور(خصوصی رپورٹر)سروس ڈیلیوری سسٹم ، شہری سہولیات میں بہتری ، واسا لاہور کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے واسا ہیڈ آفس میں تربیتی پروگرام کے شرکاء سے خطاب کیا اور کہا کہ ایسے تربیتی پروگرام سے میونسپل کمیٹیز کے سٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہو سکے گا۔ واسا لاہور کے زیرِ اہتمام جاری تربیتی پروگرام میں شریک 16 مختلف میونسپل کارپوریشنز کے وفود نے شرکت کی۔