لاہور ( جنرل رپورٹر ) الفلاح فائونڈیشن کے سرپرست اعلی اور مذہبی سکالر امیر عبدالقدیر اعوان ،ڈاکٹر عامر عزیز ،ڈاکٹر خالد مسعود گوندل و دیگر مقررین نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں کام کرنیوالے ڈاکٹرز کے مسائل سمجھنے کی ضرورت ہے وہ بھی ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں جنہیں اس مشکل صورتحال سے باہر نکالنے کےلئے حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزاور معاشرے کے دیگر طبقات کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔