• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر وکلاء کے قتل کے خلاف پنجاب بار کونسل کا آج ہڑتال کا اعلان

لاہور(کورٹ رپورٹر)سینئر وکلاء کے قتل کے خلاف پنجاب بار کونسل کا آج ہڑتال کا اعلان۔پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین چوہدری محمد اشفاق کہوٹ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ذبیع اللہ ناگرہ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ کے سابقہ صدر مہر منیر سدھانہ اور بار ایسوسی ایشن وہاڑی کے ممبر محمد ذیشان ڈھڈی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج پیر کے روز صوبہ بھر میں ہڑتال کا اعلان کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا لائرز پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ،کچہری چوک ری وائڈننگ اور ری ماڈلنگ منصوبے میں چیمبرز گرانے کے ذریعے وکلاء کے معاشی استحصال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
لاہور سے مزید