لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ آزادی فلسطین و کشمیر کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔وہ گزشتہ روز مرکزِ توحید و سنت مرکزی جامع مسجد منار الہدیٰ گلبرگ میں یوم یکجہتی فلسطین پر اسلامی جمہوری اتحاد لاہور کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔