• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا سونے کے بڑے ذخائر کی دریافت کا اعلان

تہران (نیوز ڈیسک) ایران کا سونے کے بڑے ذخائر کی دریافت کا اعلان، تفصیلات کے مطابق ایران نے ملک کے اہم ترین سونے کے ذخائر میں سے ایک میں نیا اور بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نئی دریافت مشرقی صوبے جنوبی خراسان میں واقع نجی ملکیتی ’’شادان گولڈ مائن‘‘ میں ہوئی ہے، جسے ایران کی اہم ترین سونے کی کانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اس نئے ذخیرے کی باقاعدہ توثیق وزارتِ صنعت، معدن و تجارت نے کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شادان گولڈ مائن کے ثابت شدہ ذخائر میں ایک بڑے نئے سونے کے وین (Vein) کی دریافت کے بعد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ایران نے ملک کی بڑی سونے کی کانوں میں سے ایک میں سونے کے اہم ذخیرے کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید