• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلغاریہ: بجٹ اور بدعنوانی کے خلاف بڑے پیمانے پر مطاہرے، پولیس سے جھڑپیں

-- تصویر سوشل میڈیا
-- تصویر سوشل میڈیا

بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ سمیت متعدد شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

شہریوں نے حکومت کے مجوزہ بجٹ 2026 منصوبے اور یورو کے نفاذ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

مظاہرے کے دوران کئی مقامات پر مشتعل افراد اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، مظاہرین نے حکومت سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کردیا۔

صوفیہ میں مظاہرین نے حکمران جماعتوں کے دفاتر کو گھیرے میں لیا جبکہ پولیس پر پتھروں، بوتلوں اور آتش گیر مواد سے حملے کیے گئے۔

 یہ پہلا بجٹ ہے جو یورو کرنسی میں تیار کیا گیا، کیونکہ یورپی یونین کا رکن ملک بلغاریہ یکم جنوری کو یورو اپنانے جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بلغاریہ کی پارلیمانی کمیٹی نے بجٹ کی ابتدائی منظوری گزشتہ ماہ دے دی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید