عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ گورنر راج مسائل کا حل نہیں ہے، گورنر راج کے معاملے سے اے این پی کو دور رکھا جائے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو ایمل ولی نے کہا کہ ہم گورنر راج کی مخالفت کرتے ہیں، کی ہے اور کرتے رہیں گے۔
سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ جو گند کیا ہے اب اسے برداشت کرنا ہوگا، مینڈیٹ چوری کو میں اس وقت گند کا نام دے رہا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم کبھی بھی غیر جمہوری عمل کا ساتھ نہیں دیں گے۔