• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1.31ٹریلین ریال کا سعودی بجٹ کابینہ میں منظور

دمام (شاہد نعیم)سعودی کابینہ نے منگل کو نئے مالی سال 2026 کے بجٹ کا جائزہ لے کر اس کی منظوری دی ہے۔ نئے بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 1.15 ٹریلین ریال (310 ارب ڈالر) لگایا گیا ہے جبکہ اخراجات 1.31 ٹریلین ریال(350 ارب ڈالر) ہیں۔ بجٹ کا متوقع خسارہ 165.4 ارب ریال ہے۔ کابینہ کا اجلاس ولی عہد، وزیراعظم اور اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت دمام میں ہوا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید