• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر معمولی AI سرمایہ کاری نے امریکی ٹیرف کے اثرات کم کر دئیے

کراچی (نیوز ڈیسک) غیر معمولی AI سرمایہ کاری نے امریکی ٹیرف کے اثرات کم کر دئیے۔ امریکا کے بڑھتے ٹیرف کے جھٹکوں کے باوجود مصنوعی ذہانت میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری عالمی معاشی نمو کو سہارا دے رہی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کیلئے خطرات موجود، 2025 میں عالمی ترقی 3.2 فیصد رہنے کے بعد 2026 میں قدرے کم ہو کر 2.9 فیصد ہونے کا امکان، اگر امریکا و دیگر بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی کشیدگی بڑھی یا AI توقعات پوری نہ ہوئیں تو عالمی نمو کو سخت دھچکا لگ سکتا ہے۔ او ای سی ڈی نے اپنی تازہ معاشی پیش گوئی میں کہا ہے کہ عالمی معاشی نمو توقعات کے مقابلے میں بہتر رہی ہے کیونکہ مصنوعی ذہانت میں غیرمعمولی سرمایہ کاری نے امریکی ٹیرف میں اضافے سے پیدا ہونے والے جھٹکوں کو بڑی حد تک کم کر دیا ہے۔ ادارے کے مطابق 2025 میں عالمی نمو 3.2 فیصد رہے گی اور 2026 میں کچھ کم ہو کر 2.9 فیصد تک آ جائے گی، جبکہ 2027 میں دوبارہ 3.1 فیصد تک بہتری کی امید ہے۔ او ای سی ڈی نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ اور دیگر بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی کشیدگی بڑھی یا اے آئی سے متعلق سرمایہ کاروں کی بلند توقعات پوری نہ ہوئیں تو عالمی نمو کو سخت دھچکا لگ سکتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید