برسلز(نیوز ڈیسک)فراڈ تحقیقات ،یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سابق سربراہ زیر حراست ،فیڈریکا موگیرینی کو خریداری فراڈ کی تحقیقات کے دوران حراست میں لیا گیا،حکام ،بلجیم میں حکام نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سابق سربراہ کو فراڈ کی تحقیقات کے سلسلہ میں حراست میں لے لیا۔ فیڈریکا موگیرینی، جو یورپی یونین کی سابق خارجہ پالیسی کی سربراہ اور سابق اطالوی وزیر خارجہ بھی ہیں، کو خریداری کے فراڈ کی تحقیقات کے دوران حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے فراڈ کی تحقیقات کے حصے کے طور پر یورپی یونین کی سفارتی سروس کے دفاتر پر چھاپہ مارا۔