• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی افواج فلسطینی علاقوں سے نکل جائے، اقوام متحدہ میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

کراچی(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں بھاری اکثریت سے  منظور کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج فلسطینی علاقوں سے نکل  جائیں ، گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضہ ختم کرنے کی قرار داد بھی بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئی ،امریکا اور اسرائیل کی مخالفت،عالمی رائے عامہ میں اسرائیلی پالیسیوں کی واضح مخالفت ،قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے مندوبین نے فلسطینی علاقوں اور گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والی دو قراردادوں کو منظور کر لیا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منگل کو ان دو قراردادوں کو منظور کر لیا ہے، جن میں اسرائیل کو مقبوضہ  مغربی کنارے اور غزہ کے ساتھ ساتھ شام کی گولان پہاڑیوں سے انخلاء کا حکم دیا گیا ہے۔ ان دونوں قراردادوں کو بڑی اکثریت سے منظور کیا گیا، جو اسرائیل کی موجودہ علاقائی پوزیشن کی مخالفت کرتی ہیں۔ پہلی قرارداد، جس کا عنوان ’’فلسطین کے سوال کا پرامن حل‘‘ ہے، 151ووٹوں سے منظور ہوئی۔ 11 ووٹ اس کے خلاف تھے، جبکہ 11ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ اس قرارداد میں تمام حتمی حیثیت کے مسائل پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی فوری کوششوں کا مطالبہ بھی کیا گیا اور ماسکو میں ایک بین الاقوامی کانفرنس بلانے کی اپیل کی گئی تاکہ جامع امن معاہدے کو آگے بڑھایا جائے۔

دنیا بھر سے سے مزید