کراچی (نیوز ڈیسک) ملائشیا طیارے کی تلاش دوبارہ شروع، 11سال بعد ملبہ ڈھونڈنے کی کوشش، برطانوی امریکی کمپنی اوشن انفینٹی دسمبر کے آخر میں گہرے سمندرسمندری آپریشن کا آغاز کرے گی، 239 مسافروں کے ساتھ 2014 میں غائب ہونے والے طیارے کا مرکزی ملبہ ابھی تک نہیں ملا۔ ملائشیا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2014 میں 239 افراد کے ساتھ کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے غائب ہونے والے MH370 طیارے کے ملبے کی تلاش دوبارہ شروع کی جائے گی۔ برطانوی-امریکی کمپنی اوشن انفینٹی دسمبر کے آخر سے سمندر کے بستر کی تحقیق کرے گی، جسے 55 دن کے لیے وقفے وقفے سے انجام دیا جائے گا۔