• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، پولیس نے سہیل آفریدی کو جیل جانے سے روک دیا

باقی تینوں صوبوں کو ان کا حق دیا جارہا ہے ہمیں نہیں دیا جا رہا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو
باقی تینوں صوبوں کو ان کا حق دیا جارہا ہے ہمیں نہیں دیا جا رہا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے، انہیں پولیس نے جیل جانے سے روک دیا۔

اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ این ایف سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر یہاں پہنچا ہوں، این ایف سی اجلاس میں کے پی کا مقدمہ سامنے رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں بتایا 25ویں آئینی ترمیم کے مطابق قبائلی اضلاع کو ضم کیا گیا، قبائلی اضلاع کو ضم تو کیا گیا لیکن ان کا شیئر ہمیں نہیں ملا۔

سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نے اجلاس میں بتایا ہمیں ہمارا حصہ نہ دینا غیر آئینی ہے، اجلاس میں فیصلہ ہوا 8 دسمبر تک سب کمیٹی بنے گی، این ایف سی کا اجلاس جنوری کے وسط میں ہو گا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ اگلے اجلاس میں ہم پھر اس مسئلے کو آگے رکھیں گے، اجلاس میں بتایا دہشت گردی کی وجہ سے ہمارا صوبہ شدید متاثر ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ باقی تینوں صوبوں کو ان کا حق دیا جارہا ہے ہمیں نہیں دیا جا رہا، ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے ہمیں ہمارا حق دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید