• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزانہ مالٹے کا جوس پینے کے حیرت انگیز فوائد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

روزانہ 2  کپ مالٹے کا جوس پینے سے صحت پر نمایاں مثبت اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔

حال ہی میں ساؤ پالو، نارتھ کیرولینا اور کیلیفورنیا کی یونیورسٹیوں کے سائنسدانوں نے ایک تحقیق کے دوران شرکاء کے مدافعتی خلیوں میں 1700 سے زائد جینز میں تبدیلیاں دریافت کیں جن میں بلڈ پریشر، لپڈ لیول اور سوزش سے جڑے جینز شامل ہیں۔ یہ عوامل دل اور عروقی صحت کے لیے اہم ہیں۔

مالٹے کا جوس، بیر، چائے اور کوکو میں پائے جانے والے فلاوونائڈ مرکبات سوزش کو کم کرنے اور خون کی شریانوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور ان کے اثرات ہر انفرادی شخص پر اس کے وزن کے مطابق مختلف ہوتے ہیں۔

متعدد سائنسی تحقیقات کے نتائج کے مطابق مالٹے کے جوس کا روزانہ استعمال مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ 

مالٹے کا جوس جسم میں بلڈ شوگر لیول اور لپڈ لیول کو کنٹرول کرتا ہے، سوزش کو بھی کم کرتا ہے اور فائدہ مند گٹ بیکٹیریا کو بھی مدد فراہم کرتا ہے اور یہ سب کچھ انسان کے بلڈ پریشر کو برقرار رکھنے کے لیے معاون ہیں۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

صحت سے مزید