لاہور ( خبر نگار ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکز ی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی نے جامعہ عبداللہ بن مسعودلاہور میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کاکام آئینی اور قانونی حق ہے۔تحفظ ختم نبوت کا کام آخرت میں جنت کے حصول کاآسان ذریعہ ہے پہلی امتوں کو اجماع امت عطا نہیں کیا گیا،امت محمدیہ کو اجماع امت کی دولت سے نوازا گیا اورامت نے بھی کمال کیا کہ سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیا۔مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا سمیع اللہ لاہور کی مختلف مساجد میں اجتماعات سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے آخری سانس تک منکرین ختم نبوت تعاقب جاری رکھیں گے۔ قادیانیوں کو آئین و قانون کا پابند بنائے۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام یہ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے اور قیامت والے دن حضور اقدس ﷺ کی شفاعت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔