لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب کے سرکاری نرسنگ کالجوں میں بی ایس نرسنگ جنیرک (چار سالہ) ڈگری پروگرام کے داخلے 16 دسمبر سے شروع ہوں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ صوبے بھر کے سرکاری نرسنگ کالجوں کے داخلے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ذریعے مکمل طور پر سنٹرلائزڈ آن لائن سسٹم کے تحت کرائے جائیں گے۔ ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق صوبے کے 45سرکاری نرسنگ کالجوں میں آن لائن درخواستیں 6 جنوری 2026ء تک وصول کی جائیں گی جبکہ یونیورسٹی نے سیشن 26-2025 کے داخلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے نرسنگ کالجوں کی مارننگ شفٹ میں 3100 اور ایوننگ شفٹ میں 1400 نشستیں رکھی گئی ہیں۔ داخلہ ایف ایس سی پری میڈیکل کے نمبروں کی بنیاد پر ہو گا اور درخواست گزار کے ایف ایس سی میں کم از کم پچاس فیصد نمبر ہونا لازمی ہے۔