• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال یاسین نے نیلا گنبد تعمیراتی سائٹ کا دورہ، چیف انجینئر ٹیپا نے تعمیراتی کاموں کی رفتار سے آگاہ کیا

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہر لاہور کی تاریخی و ثقافتی بحالی کا مشن جاری ہے۔وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے نیلا گنبد تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے تعمیراتی کاموں کی رفتار اور مجوزہ ڈیزائن بارے آگاہ کیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کی 410 پائلیں مکمل جبکہ محکمہ اوقاف کا سو فیصد سٹرکچر مسمار کیا جاچکا ہے۔نیلا گنبد پارکنگ پلازہ پر 2 شفٹوں میں تمام پہلوؤں پر کام تیزی سے جاری ہے۔
لاہور سے مزید