لاہور(خبرنگار)پنجاب حکومت نے سکولوں کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے ابتداََہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کو سولر توانائی پر منتقل کیا جائیگا پنجاب میں اس وقت تقریباً 8 ہزار ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز موجود ہیں اور حکومت کا مقصد یہ ہے کہ یہ تمام سکولز سولر توانائی پر منتقل ہو جائیں، اس سے قبل 2 ہزار سکولوں کو سولر پینلز پر منتقل کیا جا چکا ہے اور اب باقی سکولوں کی سولر پر منتقلی کا عمل شروع کیا جائے گا۔