لاہور(خبرنگار)بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں درپیش مسائل کے پیشِ نظر محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سکولوں سے بجلی کے استعمال کی تفصیلات طلب کر لیں ہیں۔ اس اقدام کا مقصد زائد بلز والے سکولوں کو فنڈز کے ذریعے ریلیف فراہم کرنا ہے۔ سکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سالانہ کتنے بجلی کے یونٹس استعمال کرتے ہیں، اس کی فوری رپورٹ فراہم کریں۔محکمہ نے دسمبر 2024 سے نومبر 2025 تک کے بجلی کے یونٹس کے استعمال کی تفصیلات طلب کی ہیں، تاکہ ہر سکول کی بجلی کی کھپت کا مکمل حساب کتاب کیا جا سکے۔