لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر توانائی پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر سے برطانیہ کی Mondofin UK اور چین کی CSET پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں Mondofin UK کےWilliams Adihoe ، چیف ایگزیکٹو آفیسر گلوبل بزنس ڈیولپمنٹ، اور CSET کے Behzar Sarhadi، وائس پریزیڈنٹ سیلز اینڈ مارکیٹنگ شامل تھے جبکہ سیکرٹری توانائی فرخ نوید، مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب پاور ڈیویلپمنٹ بورڈ ثانیہ اویس اور دیگر تکنیکی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔وفد نے 50 میگاواٹ ویسٹ ٹو انرجی (WtE) منصوبے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی جبکہ منصوبے کی تکنیکی ضروریات، سرمایہ کاری کے ماڈل، ویسٹ سپلائی پلان، گرڈ کنیکٹیویٹی اور آئندہ مراحل پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔