لاہور(خبرنگار)مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر محمد سرور چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب میں پتنگ بازی کی اجازت دینے سے ظاہر ہوتا ہے وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے،کوئی سفارش نہیں چلے گی کہنے کی دعویدار وزیراعلیٰ جواب دیں کہ خونی تہوار کی کیوں اور کس کی ایما پر اجازت دی گئی،اگرپتنگ بازی سے کوئی سانحہ رونما ہوا تو ذمہ دار ی وزیراعلیٰ پر ہو گی،خونی تہوار کا آرڈیننس فوری واپس لیا جائے۔