• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبی درسگاہوں میں جدید ریسرچ کو پروان چڑھایا جا رہا ہے، سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریگولر بجٹ کے علاوہ ہسپتالوں میں ادویات کے بقایاجات کی فوری ادائیگی کیلئے 22 ارب روپے کی خصوصی گرانٹ دی تھی محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن لاہور میں راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا 19 واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کی۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری و ممبر یونیورسٹی سینڈیکیٹ ضیاء اللہ شاہ اور رکن پنجاب اسمبلی راجہ حنیف نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاونٹس حماد الرب، محکمہ قانون سے شاہد امتیاز، طارق سعید، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ذیشان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے انوار گیلانی نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سینڈیکیٹ اجلاس میں مختلف ایجنڈاز کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں 18 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں کی عملدرآمد رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔
لاہور سے مزید